اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں حکومت مخالفین کی حامی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ پیر کے دن شامی فوج کے حملوں میں ترسٹھ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں- ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق مختلف گروہوں سے ہے- اس تنظیم کے بیان میں آیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے گیارہ تکفیری عناصر تل حمیس کے علاقے میں، کرد ملیشیا کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہیں- تل حمیس کا علاقہ سرحدی صوبے حسکہ میں ہے- شام کی فوج نے قنیطرہ کے مضافات میں منشیۃ السویسہ میں وحشی تکفیری گروہ جبھۃ النصرہ کے ہیڈ کواٹر پرحملہ کیا تھا جس میں اس تکفیری گروہ کے ایک سو بیس عناصر ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے- سرکاری فوج کے اس حملے میں جبھۃ النصرہ کے کئی سرکردہ دہشت گرد منجملہ عادل الحلقی بھی مارا گیا تھا-
.......
/169