14 مارچ 2015 - 16:35
ایران کی فوجی طاقت، صیہونیوں کا موضوع بحث

مقبوضہ فلسطین میں قبل از وقت ہونے والے انتخابات سے متعلق وسیع پروپیگنڈے کے باوجود تل ابیب کی پارلیمنٹ میں ایران کی فوجی طاقت خاص طور سے سومار میزائل، صیہونیوں کا موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ مقبوضہ فلسطین میں قبل از وقت ہونے والے انتخابات سے متعلق وسیع پروپیگنڈے کے باوجود تل ابیب کی پارلیمنٹ میں ایران کی فوجی طاقت خاص طور سے سومار میزائل، صیہونیوں کا موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں مقبوضہ فلسطین کے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں فوجی امور کے مبصر الون بن ڈیویڈ نے کہا ہے کہ ایران نے دو ہزار پانچ سو کلو میٹر کی دوری تک مار کرنے والے اپنے کروز میزائیل کی رونمائی کی ہے۔ الون بن ڈیویڈ نے ایران کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت و توانائی پر صیہونی حکومت کی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک، ایران کے میزائیلوں کی زد میں ہیں۔ بن ڈیویڈ نے دعوی کیا کہ جنوب مشرقی یورپ یہاں تک کہ ماسکو بھی ایران کے اس میزائیل کی رینج سے باہر نہیں ہے اور اسرائیل کی نظر میں یہ ایک تشویشناک مسئلہ ہے جس کیلئے اسرائیل کو اس قسم کے میزائیلوں کا مقابلہ کرنے کیلئے خود کو آمادہ کرنا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲