اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح، صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والا شخص اور ایک راہ گیر ہلاک، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔
یہ حملہ پشاور میں گورا قبرستان کے قریب چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی اہلکار سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔
یہ ایسے میں ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بدھ کے روز شمالی وزیرستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف فوج کی کامیاب کاروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی نابودی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا اور اس ملک میں امن و استحکام قائم ہوگا ۔
دوسری جانب، دہشت گردوں کے خلاف فوج کی کاروائی میں صوبہ بلوچستان میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
موصولہ خبروں کے مطابق ایف سی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں کارروائی کے دوران سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ کاروائی میں ایک ایف سی اہلکار بھی مارا گیا۔
بتایا جاتا ہےکہ اس کاروائی کے دوران طالبان کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، راکٹ اور ہلکے ہتھیار بھی بر آمد ہوئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169