10 مارچ 2015 - 20:14
عراقی فوج تکریت میں داخل ہوگئ

عراقی فوج داعش کے زیرقبضہ شہرتکریت کا محاصرہ توڑ کر اندرداخل ہوگئی ہے اور اس نے شہر کے ایک اسپتال پر عراقی پرجم لہرادیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ صلاح الدین میں ایک سیکورٹی عہدیدار نےبتایا کہ تکریت کے مسلح قبائل اور عوامی رضاکار فورس کی حمایت سے عراقی فوج جنوبی سمت سے تکریت میں داخل ہوگئی ہے۔ اس عراقی عہدیدار کا کہنا ہے کہ فوج نے داعش کےخلاف گھمسان کی جنگ کے بعد ایک اسپتال کو جو داعش کے زیر کنٹرول تھا، آزاد کرالیا اور اس پر عراق کا پرچم لہرا دیا ہے ۔ عراقی فوج نے اسی طرح اس اسپتال کے اطراف میں داعش کے عناصر کے ذریعے نصب کئے گئے بموں کو بھی ناکارہ بنادیا ہے۔ اس عراقی عہدیدار کا یہ بھی کہناہے کہ فوج نے تکریت کے شمال مشرق میں سمرہ نامی علاقے کو بھی آزاد کرالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی فوج، عوامی رضاکار فورس مدد کی سے شمال مشرقی علاقوں تل السیباط اور ربیضہ کی جانب پیشقدمی کررہی ہے ۔ اس سیکورٹی عہدیدار کے بقول فوج کی یہ پیشقدمی داعش کے ٹھکانوں پر فضائیہ کےحملوں کے ساتھ انجام پارہی ہے - تکریت سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ شہر کے اندر عراقی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہےاس لڑائی میں بڑی تعداد میں داعش کے عناصر ہلاک ہوگئے ہیں -

.......

/169