اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے صد ولادیمیر پوتین نے بریکس ملکوں کے ترقیاتی بینک قائم کرنے کے معاہدے سے متعلق بل پر دستخط کردیئے۔ بریکس تںظیم میں روس، چین، برازیل ہندوستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ ان ملکوں کے سربراہوں نے جون دوہزار چودہ کو بریکس ترقیاتی بینک قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا جس کا ابتدائی سرمایہ ایک سو ارب ڈالر ہوگا۔ روس کی پارلیمنٹ نے بیس فروری کو بریکس بینک قائم کرنے کے بارے میں ایک بل کو منظوری دی تھی جس پر صدر پوتین نے دستخط کرکے قانون کی حیثیت دیدی ہے۔ بریکس بینک، رکن ملکوں میں بنیادی اقتصادی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ روس کی وزارت خزانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ بریکس بینک دوہزار پندرہ کے آخر تک عملی طورپر کام کرنا شروع کردے گا۔ بریکس ان ملکوں کی تنظیم کا نام ہے جنہیں ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقتیں کہا جارہا ہے۔ مبصرین کا خیال ہےکہ بریکس بینک مغربی مالی اداروں جیسے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی اجارہ داری اور سامراجیت کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ "بریکس " رکن ملکوں کے یعنی برازیل، روس، انڈیا، چائنا اور ساوتھ افریقہ کے ناموں کا مخف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲