9 مارچ 2015 - 17:13
پابندیوں کے باوجود، ایران کی معاشی ترقی جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نےکہاہے کہ پابندیوں کے باوجود ایران کی معاشی ترقی نمایاں اور موثر رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی حکومت کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے پیر کے روز کہا کہ ایران کی حکومت نےاقتصادی میدان میں پیشرفت کی ہے اور یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ پابندیاں غیرموثر رہی ہیں۔ حکومتی ترجمان نے کہا کہ پابندیوں کے ہوتے ہوئے ہم نے بہت سے اقتصادی منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ نوبخت نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایران کی حکومت نے، تیل کی آمدنی پر وابستگی بہت کم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق، شام، لبنان اور یمن جیسے ملکوں میں ایران کے اسلامی انقلاب کے اثرات اور اثر و رسوخ سے دشمن سیخ پا ہے اور یہ حقیقت، علاقے میں ایران کے کردار کے بارے میں اسرائیلی وزیر ا‏عظم بنیامین نتن یاہو کے بیانات میں بہت واضح ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ علاقے میں رونما ہونے والے واقعات نے ثابت کردکھایا ہے کہ ایران کی پالیسی اصولی رہی ہے اور ہم نے شام کے سلسلے میں صحیح قدم اٹھایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲