اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو دنوں کے دوران، صحرائےسینا میں مصری فوج نے، تکفیری دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر ہوائی حملہ کرکے پچیس دہشت گردوں کو ہلاک اور چودہ دیگر کو زخمی کردیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ان حملوں ميں، جو جنوبی شہر الشیخ زوید میں کئے گئے، ولایت سینا نامی دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین عورتیں بھی شامل ہیں جو پولیس کو مطلوب تھیں۔ صحرائے سینا مین مسلح عناصر کی تشدد پسندانہ کاروائیوں میں، سابق صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے شدت آگئی ہے۔ محمد مرسی کو دو ہزار تیرہ میں ایک فوجی بغاوت کے ذریعے برطرف کردیا گيا تھا.
.......
/169