اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام ميں سرکاری ذرائع اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنےوالے ادارے نے خـبردی ہے کہ شامی فضائیہ کےحملے میں داعش کا انتہائی اہم سرغنہ ابوعمارالجزراوی ہلاک ہوگیا ہے۔ شامی فضائیہ نےیہ حملہ ملک کے وسطی علاقے حما سے پچاس کلومیٹر دور حمدی عمر شہر میں کیا۔ رویٹرز نے بھی بیروت سے خبردی ہے شامی فضائیہ کے اس حملے میں داعش کا ایک قافلہ بھی نشانہ بنا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور ان کی کئي گاڑیاں تباہ ہوگئي ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲