4 مارچ 2015 - 17:26
ترکی کے وزیردفاع عراق کے دورے پر

ترکی کےوزیردفاع نے بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےاموراورعلاقائي مسائل پربات چيت کی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مطابق ترکی کے وزير دفاع نے بدھ کو بغداد میں عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی سے ملاقات کی اور کہا کہ ان کایہ دورہ، عراق اور ترکی کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کی راہ میں اہم قدم ہے۔ عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی نے بھی کہا کہ موجودہ حالات میں ہم ترکی کے وزیر دفاع کے دورہ عراق کا خیر مقدم کرتے ہيں کیونکہ اس دورے سےاس امرکی نشاندہی ہوتی ہے کہ عراق کے بعض دوست اورہمسایہ ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت کررہے ہیں- ترکی اور عراق کے وزرائے دفاع ییلماز اور العبیدی نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات اورعراق میں رونما ہونے والے واقعات خاص طور پرداعش کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور داعش سے مقابلے کے لئے مشترکہ تعاون پر زوردیا- ترکی کے وزیردفاع عصمت ییلماز نے عراق روانگی سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے اس دورے میں، عراق کے وزیر اعظم ، وزیر دفاع، وزیرداخلہ، عراقی فوج کے سربراہ اور اسی طرح عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ سے ملاقات میں موصل شہر کی آزادی کے لئے مشترکہ تعاون کے بارے میں بات چیت کریں گے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲