1 مارچ 2015 - 05:59
داعش کا خلیفہ امریکی جیرہ خوار نکلا

امریکہ نے القاعدہ کے سرغنے زرقاوی کا پتہ چلانے کےلئے داعش کے خلیفہ ابو بکر بغدادی کو ڈھائي سو ملین ڈالر دئے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں القاعدہ دہشتگرد تنظیم کے ایک سینئر رکن نے داعش کے خلیفہ ابو بکر بغدادی کے بارے میں اہم باتوں کا انکشاف کیا ہے۔ القاعدہ کے اس عنصر نے ابو بکربغدادی کی شخصیت اور اقدامات کے بارے میں نہایت اہم باتیں بتائي ہیں۔ بغداد کے اخبار الحیات کے مطابق داعش کے سرغنے نے القاعدہ کے خطرناک دہشتگرد ابو مصعب زرقاوی کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ بتانے کےعوض امریکہ سے ڈھائي سو ملین ڈالر لئے تھے۔ اس رپوررٹ کے مطابق القاعدہ کے ذریعے نے کہا ہےکہ داعش کے خود ساختہ خلیفہ نے ابومصعب زرقاوی کا پتہ بتانے اور اسے قتل کروانے میں امریکی فوجیوں کی مدد کی ہے۔ اس رپوررٹ کے مطابق داعش کے خلیفہ نے ابو غریب جیل سے رہائي اور ابو مصعب زرقاوی کا پتہ بتانے کے خطیر رقم وصول کی تھی اور سی آئي اے کو ایسی اطلاعات فراہم کی تھیں، جن کی بنیاد پر سی آئي اے نے زرقاوی کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی۔ تکفیری گروہوں کی کارکردگی پیش نظر مبصرین اور باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اپنے علاقائي اتحادیوں کے پیسے سے القاعدہ، طالبان اور داعش جیسے گروہوں کو وجود بخشا ہے جو علاقائي سطح پر واشنگٹن اور صیہونی حکومت کے مفادات ميں کام کررہے ہیں۔

.......

/169