اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں عوامی رضا کار فورسز نے جمعرات کے دن امریکہ کے ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا جو تکفیری دہشتگرد گروہ کو فوجی اور غذائي امداد پہنچارہا تھا۔ امریکہ کا یہ ہیلی کاپٹر عراق کے مغربی صوبے الانبار میں مار گرایا گيا ہے۔ عراقی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور دفاعی کمیشن کے سربراہ حاکم الزاملی نے کہا تھا کہ داعش کے خلاف نام نہاد عالمی اتحاد کے ہیلی کاپٹر تکریت کے جنوب میں داعش تکفیریوں کو ہتھیار اور غذائي امداد پہنچا رہے ہیں۔ الزاملی نے کہا تھا کہ ایسے ثبوت اور تصویریں موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہےکہ امریکہ کے آپاچي ہیلی کاپٹر تکفیری دہتشگرد گروہ داعش کو ہتھیاروں اور غذائي اشیاء کی مدد پہنچارہے ہیں۔ داعش سے وابستہ دہشت گردوں کو اسلحہ اور دیگر ضروری اشیا فراہم کرنے سے متعلق خبریں اس قبل بھی منظر عام پر آتی رہی ہیں اور ہربار امریکی حکام نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایسا غلطی سے ہوا ہے۔ تاہم ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے معاملے پر امریکا نے ابھی تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲