اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران کے شمالی شہر محمودآباد میں شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک نے اس بات کو سمجھ لیا ہے کہ علاقائی مسائل کے بارے ميں، ایران سے مذاکرات ضروری ہیں - ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے استقامت و پائمردی کے ذریعے، صہیونیوں کے عزائم کو، جو عراق میں مقدس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، خاک میں ملادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بلند عزم و حوصلے کی یدولت جلد ہی علاقے میں دہشت گردوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا جائے گا - ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا کہ امریکی حکام اور نمائندے، یمن کے عوام کے مطالبات کے سامنے ، جو جمہوریت کے خواہاں ہیں، حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے عوام کے اسلامی نعروں سے مغربی ممالک بری طرح خوفزدہ ہیں- اسی لئے مغرب یمنی عوام کے اس جمہوری عمل کو ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے.
.......
169