26 فروری 2015 - 12:17
موصل: داعش کی ڈرائیوروں کو دھمکی

موصل: داعش کی ڈرائیوروں کو دھمکی عراق میں داعش دہشتگرد گروہ نے دھمکی دی ہے ان تمام ڈرائیوروں کو موت کے گھاٹ اتاردیا جائے گا جو موصل کے شہریوں کو کہیں اور منتقل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی حکام کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران داعش دہشتگرد عناصر نے ایسے پمفلٹ شایع کئے ہیں جن میں عراق کے تمام ڈرائیوروں کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر انھوں نے موصل کے شہریوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی کوشش کی تو انھیں موت کے گھاٹ اتاردیاجائے گا۔ اس شہر کو آزاد کرائے جانے کیلئے عنقریب کاروائی شروع کئے جانے کی خبر منظرعام پر آنے کے بعد داعش دہشتگرد عناصر نے شہر سے لوگوں کے انخلا کا عمل روکنے کیلئے اور انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے لئے عوام کو ڈرانا دھمکانا شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ عراق میں داعش دہشتگردوں کو پےدرپے شکستوں کا سامنا ہے اور بدھ کے روز بھی دارالحکومت بغداد کے مغرب میں واقع ایک علاقے میں ہونے والی شدید جھڑپوں میں کم از کم پچاس داعش دہشتگرد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوئے ہیں۔

.......

/169