25 فروری 2015 - 20:14
مصر، سینا میں درجنوں دہشتگرد ہلاک

مصر کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ سینا کے علاقے میں ہونے والی فوجی کاروائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصری فوجی حکام کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبے شمالی سینا کے مختلف شہروں منجملہ رفح، شیخ زوید اور العریش میں انجام پانے والی فوجی کاروائی درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں- یہ ایسی حالت میں ہے کہ چند روز قبل بھی مصری فوج نے شیخ زوید کے جنوبی علاقے پر دہشتگردوں کے خلاف ایک فضائی کاروائی کی تھی جس میں آٹھ مسلح دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق ولایت سینا گروہ سے ہے جس نے نومبر کے مہینے میں داعش دہشتگرد گروہ کے سرغنہ ابوبکر البغدادی سے اپنی وابستگی کا اعلان کیا تھا- واضح رہے کہ مصر میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں محمد مرسی کی حکومت کا تختہ پلٹے جانے کے بعد سے اس ملک میں دہشتگردانہ سرگرمیاں اور زیادہ تیز ہوگئی ہیں-
مصر میں دہشتگردوں کے حملوں میں ابتک سینکڑوں کی تعداد میں سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے خلاف مصری فوج اور سیکیورٹی اہلکاروں کی کاروائیوں میں بھی بڑی تعداد میں دہشتگرد مارے جاچکے ہیں۔

.......

/169