اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل دو نے منگل کے روز اعلان کیا کہ وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے اپنے ذاتی گھر کی تعمیرنو پر لاکھوں ڈالر خرچ کیئے ہیں اور یہ رقم سرکاری خزانے سے ادا کی گئی ہے۔ ایک صیہونی ذریعے کے مطابق تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنیامین نتن یاہو نےدو ہزار نو میں وزیراعظم بننے سے پہلے ایک ٹھیکیدار کو اپنے گھر کی مرمت اور تعمیر کا ٹھیکہ دیا اور وزیراعظم بننے کے بعد گھر کی تعمیرنو پر خرچ ہونےوالی ساری رقم سرکاری خزانے سے ادا کی۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ نتن یاہو کے گھر کے افراد کا صرف شراب کا ماہانہ خرچہ اسرائیل میں ایک سرکاری ملازم کی ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر ہے اور یہ تمام خرچ صیہونی حکومت کے خزانے سے ادا کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲