23 فروری 2015 - 18:21
دمشق؛ روضہ زینبیہ کے قریب کار بم دھماکہ

حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شب ولادت دمشق میں تکفیری دھشتگردوں نے روضہ حضرت زینب (س) میں دھماکہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شب ولادت دمشق میں تکفیری دھشتگردوں نے روضہ حضرت زینب (س) میں دھماکہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی حرم زینبی (س) کے قریب جانے کی کوشش کر رہی تھی جو حرم سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر ایک چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دورن بلاسٹ کر دی گئی۔
حرم مطہر سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ورود المستقبل کے علاقے میں ہوئے اس کار بم دھماکے کے باعث تین افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲