اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو علی اکبر صالحی اور ارنسٹ مونیز کے مابین ہونےوالی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سنیچر کو فنی اور تکنیکی معاملات پرہوئے مذاکرات کو زیادہ اعلی سطح پرآگےبڑھایا گيا -اسی طر ح ایران اور امریکہ کے نائب وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ نے بھی دو فریقی اور سہ فریقی مذاکرات انجام دیئے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ان مذاکرات ميں شامل ہوجانےکے بعد دونوں ملکوں کے وفودکی شکل میں اب یہ مذاکرات انجام پارہے ہيں- واضح رہے کہ جمعے کے روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کی نائب ہیلگا اشمید کی موجودگی میں ایران اور امریکہ کے نائب وزرائے خارجہ اور ماہرین کی سطح پر جنیوا میں مذاکرات انجام پائے تھے.
.......
/169