22 فروری 2015 - 15:57
بنگلادیش: کشتی الٹنے سے دسیوں افراد ہلاک

بنگلادیش میں ایک کشتی الٹنے کے سانحے میں دسیوں افراد ڈوب گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں اتوار کے روز ایک مسافر کشتی، کارگو شپ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس پر سوار دسیوں افراد غرق ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس سربراہ راغب الزمان نے بتایا ہے کہ ایم وی مصطفی نامی کشتی میں ایک سو پچاس افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق تقریبا پچاس افراد تیر کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے لیکن بچے اور خواتین لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کے پسماندگان اور رشتہ دار ساحل پر اکٹھا ہوگئے ہيں اور امدادی کاموں کو جاری رکھتے ہوئے اور اس حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حکومت بنگلادیش نے متاثرین کو اس حادثے کی تحقیقات کرنے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲