22 فروری 2015 - 05:57
سعودی عرب پر دہشت گردوں کے حامی وہابی مدارس کی امداد پر شدید تنقید

پاکستان میں طالبان دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے وہابی مدارس کو امداد فراہم کرنے پر سعودی عرب کو شدید تنقید کا سامنا ہے سعودی عرب شام اور عراق میں بھی سلفی وہابی دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر امداد فراہم کررہا ہے ۔سعودی عرب اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکہ کا بھر پور تعاون کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں طالبان دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے وہابی مدارس کو امداد فراہم کرنے پر سعودی عرب کو شدید تنقید کا سامنا ہے سعودی عرب شام اور عراق میں بھی سلفی وہابی دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر امداد فراہم کررہا ہے۔ سعودی عرب اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکہ کا بھر پور تعاون کررہا ہے۔

رائے الیوم کے مطابق پاکستان کے اعلی حکام بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ جو مدارس طالبان دہشت گردوں کی تربیت اور حمایت کررہے ہیں ان کو سعودی عرب سے وسیع پیمانے پر امداد مل رہی ہے۔ اور سعودی حکومت کے دباؤ کی وجہ سے پاکستانی حکام ان مدارس کو ہاتھ لگانے سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جبکہ بعض حکام ایسے مدارس کے خلاف بھر کارروائی کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

گذشتہ ہفتہ اسلام آباد میں سعودی سفارتخانہ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا تھا کہ سعودی عرب جن مدارس کو امداد فراہم کررہا ہے وہ پاکستانی حکومت کے زیر نظر دے رہا ہے۔ پاکستان کی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے سعودی عرب کا نام لئے بغیر طالبان دہشت گردوں کے حامی مدارس کی حمایت پر شدید تنقید کی ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے روابط بڑے قریبی ہیں ۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے پاکستان میں بہت بڑے تجارتی مفادات ہیں اس سے قبل کوئی سعودی عرب پر پاکستان میں اعتراض کرنے کی ہمت نہیں رکھتا تھا لیکن اب سعودی عرب کے خلاف پاکستانی عوام کھل کر میدان میں آگئے ہیں اور حتی پاکستانی حکام بھی طالبان کے حامی مدارس کی امداد پر سعودی حکام سے نالاں ہیں۔پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے میں سعودی عرب کے ملا بھی شریک ہے جو طالبان ، داعش ،النصرہ دہشت گرد تنظیموں کی حمایت میں جہاد کا فتوی صادر کرتے رہے ہیں۔ سعودی ملاؤں کے نام نہاد جہاد پر مبنی غلط فتوؤں نے افغانستان، پاکستان، عراق، شام اور لیبیا میں فساد برپا کررکھا ہے سعودی عرب کو خطے میں امریکہ کا تعاون کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے کیونکہ سعودی حکام امریکہ کی پیروی کرکے شرک کا ارتکاب کررہے ہیں۔

.......

/169