اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلس پارٹی کی رکن شفق پایو نے یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے ترکی حکومت سے سوال کیا کہ یہ افراد جن میں اکثر لیبیا اور چیچنیا کے شہری ہیں، شام کے کوبانی علاقے سے نکالے جانے کے بعد ترکی کے کس شہر میں رکھے جائيں گے؟ ترکی کی رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ ان دہشتگردوں کا خرچ کون دے گا جن میں اکثر کا تعلق داعش سے ہے؟ اور اس کی کیا ضمانت ہے کہ یہ افراد ترکی کی سلامتی کے لئے خطرہ نہيں بنیں گے؟ ترک رکن پارلیمنٹ نے انکشاف کیا کہ داعش دہشتگردوں کے ایک گروہ نے، کوبانی میں حالیہ شکست کے بعد ترک فوج اور انٹیلیجنس ادارے کو باخبرکرکے اپنے بھاری ہتھیار اورفوجی سازوسامان ترکی منتقل کردیا ہے- شفق پایو نے برسراقتدار انصاف و ترقی پارٹی کی جانب سے داعش دہشتگرد گروہ کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ شامی پناہ گزینوں کے لئے مختص فنڈ کا ایک حصہ داعش دہشتگردوں کو دیا گیا ہے- اس سے قبل ترکی کے ایک عہدیدار نے بشاراسد کے خلاف برسر پیکار پانچ ہزارسے زیادہ دہشتگردوں کے ترکی میں علاج کی خبردی تھی- ترکی نے ابھی حال ہی میں امریکہ کے ساتھ شامی دہشتگردوں کو ٹریننگ دینے کے معاہدے پردستخط کئے ہیں-
.......
/169