اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بنگلہ دیش میں 1971 کے جنگی جرائم پر بنائے گئے خصوصی ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے ایک اور سینئر رہنما کو قتل، جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے الزام میں سزائے موت سنا دی ہے۔
تین رکنی بینچ کے سربراہ عبدالحسن نے بدھ کو اپنے فیصلے میں جماعت اسلامی کے 79 سالہ رہنما عبدالسبہان کو سزائے موت سنائی۔
بنگلہ دیش میں 1971 میں آزادی کی جنگ کے دوران ہونے والے جرائم کے مقدمات نمٹانے کے لیے وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے احکامات پر 2010 سے دو مختلف ٹریبونل قائم کئے گئے تھے۔
ان عدالتوں سے اب تک ایک درجن سے زائد افراد کو مجرم ٹھہرایا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق حزبِ اختلاف کی پارٹی جماعتِ اسلامی ہے۔
عبدالسبہان جماعت اسلامی کے نویں سینئر رہنما ہیں جنہیں سزا سنائی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲