16 فروری 2015 - 12:21
بغداد: دہشت گردوں کا صفایا بہت جلد

عراق کی فوج اور رضاکار فورس وسیع پیمانے پر دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے خود کو آمادہ کررہی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بغداد سےموصولہ خبروں کے مطابق عراق کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت فوج اور عوامی رضا کار فورس کے درمیان بغداد اور اس کے مضافاتی علاقوں سے دہشت گردوں کامکمل پر صفایا کرنے اور عراق میں امن و استحکام کے قیام کے لئے پوری طرح ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نےبتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں انجام پانے والی زیادہ تر دہشت گردانہ کاروائیوں کا سبب بغداد کے سیکورٹی بیلٹ میں داعش دہشت گرد گروہ کی موجودگی ہے۔ عراق میں فوج نے عوامی رضاکار فورس، قبائل اور کرد پیمشرگہ ملیشیا کی مدد سے بڑے پیمانے پر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بعض شہروں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کردیا ہے۔ داعش دہشت گرد گروہ، جسے مغربی ملکوں اور امریکا کی حمایت حاصل ہے اب تک عراق اور شام میں وسیع پیمانے پر ہولناک جرائم انجام دے چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲