اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک خفیہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات، امریکہ کی لاس آلاموس اور اوک ریج ایٹمی سائٹوں سے رابطے میں ہے- تین سو چھیاسی صفحات پرمشتمل اس رپورٹ سے، جو نیٹو کے رکن ممالک اور اسرائیل میں ٹیکنالوجی کے تنقیدی جائزے کے نام سے مشہور ہے، پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت کی ایٹمی ٹیکنالوجی بنیادی طور پر ایٹمی ہتھیاروں کی ڈیزائننگ اور پیداوارکی حامل ہے- اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی اس وقت ایسے کوڈ تیار کررہے ہيں جن سے وہ ہائيڈروجن بم بنانے کی صلاحیت پیدا کرلے-
.......
/169