12 فروری 2015 - 22:16
بغداد پر داعش کا قبضہ کیوں نہ ہو سکا؟

عراق میں دہشت گردوں کو محاذ چھوڑ کر فرار پر مجبور کر دینے والی رضاکار فورس البدر کے کمانڈر ہادی العامري نے کہا ہے کہ بریگیڈیر جنرل قاسم سلیماني کی کوشش اور آیت اللہ سيستاني کا فتوا نہ ہوتا تو بغداد پرداعش کا کنٹرول ہو جاتا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں دہشت گردوں کو محاذ چھوڑ کر فرار پر مجبور کر دینے والی رضاکار فورس البدر کے کمانڈر ہادی العامري نے کہا ہے کہ بریگیڈیر جنرل قاسم سلیماني کی کوشش اور آیت اللہ سيستاني کا فتوا نہ ہوتا تو بغداد پرداعش کا کنٹرول ہو جاتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر داعش کے خلاف جدوجہد کے لئے آیت اللہ سيستاني کا فتوا نہ ہوتا تو اب تک بغداد داعش کے زیر کنٹرول چلا گیا ہوتا۔ عراق کی رضاکار فورس البدر کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ بریگیڈیر جنرل قاسم سلیماني کی کوشش، عراق سے ایران کی بھرپور حمایت اور آیت اللہ سيستاني کا فتوا نہ ہوتا تو اب تک داعش کا بغداد پر قبضہ ہو گیا ہوتا۔

انہوں نے ترکی اور اردن پر داعش کی حمایت کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ عراق کی فوج کی ناکامی کے عوامل میں سے ایک بدعنوانی بھی ہے۔

جناب ہادی العامري نے کہا کہ صوبہ نینوا میں کارروائی کے لئے ان کو کسی کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ كركوک میں رضاکار فورسز کے آپریشن اور ان کی نگرانی کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

.......

/169