10 فروری 2015 - 21:06
اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینی تنظيموں کا اتحاد

فلسطینی جہادی تنظیموں نے صہیونی حکومت کے مقابلے میں باہمی تعاون پر زوردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے اعلی عہدیدار خضر حبیب نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت و استقامت کے راستے کے تحفظ کے لیے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی پر زور دیا ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق خضر حبیب نے کہا کہ تحریک جہاد اسلامی اور حماس مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی آزادی اور مزاحمت و اسقامت کے راستے پر قدم بڑھا رہی ہیں- انہوں نے تمام حالات میں اتحاد و یکجہتی کے تحفظ کے لیے تحریک جہاد اسلامی اور حماس کے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے دونوں تحریکوں کے مجاہدین پوری طرح تیار ہیں- تحریک جہاد اسلامی کے رہنما نے حماس تحریک کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں اور راہ اسلام کو جاری رکھنے کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں تحریکوں کے درمیان تعلق اور رابطہ سیاسی گروہوں کے درمیان تعلق اور رابطے سے بالاتر ہے اور دونوں تحریکوں کا راستہ ایک ہے-
تحریک جہاد اسلامی اور حماس نے اتوار کے روز ایک بیان میں سیاسی و غیرسیاسی تمام شعبوں میں ہم آہنگی اور تعلقات کو فروع دینے پر اتفاق کیا تھا اور قومی اصول کی پابندی اور فلسطین کی آزادی کے لیے اسٹریٹجک آپشن کے طور پر مزاحمت و اسقامت کے راستے کو جاری رکھنے پر زور دیا تھا- ان دونوں تحریکوں نے اسی طرح قومی آشتی کے مسئلے کی حمایت کرنے، داخلی اختلافات کو ختم کرنے اور قومی آشتی کے سمجھوتے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کا بھی اعلان کیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲