اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب وزیر دفاع امیر حاتمی نےایک بیان میں صاعقہ طیارے کی دوسری سیریز کے صاعقہ دو طیارے کی فنی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ اس طیارے میں جدید ہتھیاروں اورالیکٹرانک سسٹم کے استعمال سےاس کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے اور جدید جنگی طیاروں کے لیے جدید تربیت کا امکان بھی فراہم ہوگیاہے۔ نائب وزیردفاع امیرحاتمی نےمقامی صلاحیت وتوانائی پربھروسہ کرتے ہوئے مسلح افواج کے فضائی بیڑے کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں وزارت دفاع کی اسٹریٹجی اور حکمت عملی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دو کیبن والا سپر سانک جیٹ طیارہ صاعقہ دو کہ جسے ایرانی وزارت دفاع کی فضائی صنعتوں کے ماہرین نے ایرانی فضائیہ کے تعاون سے ڈیزائن کیا ہے، ٹیٹکی مشن انجام دینے کے لیے سپورٹ مشن انجام دے گا اور اس کے علاوہ جدید مرحلے میں پائلٹوں کی تربیت کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔





۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲