اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق محمود الجنید نے صدارتی دفتر کے نئے سربراہ کی حیثیت سے اپنے فرائض سنبھال لیے ہیں- اس سے قبل سابق صدر عبدربہ منصور ہادی کے دفتر کے سربراہ جمال بن مبارک کو گرفتار کر لیا گیا تھا- انصار اللہ تحریک نے اعلان کیا تھا کہ جمال بن مبارک یمن کو تقسیم کرنے اور اسے ایک تباہ حال ملک میں تبدیل کرنے کی امریکی سازش پر عمل کر رہے تھے - اس تحریک نے جمال بن مبارک پر یمن کے آئین کے مسودے کے متن میں رد و بدل کرنے کا بھی الزام لگایا تھا-
جمال بن مبارک کے امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات اور دارالحکومت صنعا میں امریکی سفارت خانے میں اس کی بہت زیادہ آمد و رفت نے اسے ملک میں "سفارت خانے کے بیٹے" کے نام سے مشہور کر دیا تھا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲