6 فروری 2015 - 13:28
بحرین، مظاہرے جاری رکھنے کی اپیل

بحرین کے جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے جیل سے ملک کے عوام سے پرامن تحریک جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیخ علی سلمان نے جیل سے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جائز مطالبات کے پورا ہونے کے لئے پرامن تحریک جاری رکھیں۔ ساتھ ہی انہوں نے 14 فروری کو بحرین میں عوامی تحریک شروع ہونے کی سالگرہ منايے جانے پر زور دیا ہے۔

بحرین کی آمر حکومت نے گزشتہ سال 28 دسمبر سے الوفاق کے سکریٹری جنرل کو گرفتار کر رکھا ہے جس سے بحریني عوام میں غم و غصہ ہے۔ 14 فروری 2011 کو بحریني عوام کی پرامن تحریک اس ملک کی آمر حکومت کے خلاف شروع ہوئی تھی۔

.......

/169