5 فروری 2015 - 08:19
شام، فوجی کاروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

شام میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف فوج کی کارروائی جاری ہے جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے الزبداني میں ایک الحوۃ چیک پوسٹ کے پاس دہشت گرد گروہوں جبہۃ النصرہ اور احرارالشام کے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

در ایں اثنا القلمون کے طيف علاقے کے جنوب میں واقع سینا دہی علاقے پر شامی فوج کی گولہ باری میں جبہۃ النصرہ کا ایک سرغنہ ابو مسلم التونیسي اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مارا گیا۔
در ایں اثنا شہر دوما کے البلدي کلب اور البليدہ اسکوائر کے مغربی علاقے میں شامی فوج کی کارروائی میں کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
ادھر جیش الاسلام دہشت گرد گروہ نے اپنے ٹويٹر اکاؤنٹ پر دوما شہر میں شامی فوج کے حملے میں اپنے 20 سے زیادہ ساتھیوں کے مارے جانے اور 70 سے زیادہ کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
اسی طرح دیرالزور کے مضافاتی علاقے میں واقع الجفرہ اور المرييہ گاؤں میں شامی فوج کی کارروائی میں داعش کے کئی دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
اسی طرح شام کی فوج نے دیرالزور کے حویجہ السکر علاقے میں دہشت گردوں کے بہت سے ہتھیاروں اور جنگ ساز و سامان کو اپنے قبضہ میں کر لیا۔ اس کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں داعش کے دہشت گرد مارے گئے۔

.......

/169