اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسوشی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ مخالفین نے متعدد ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے یوکرین کے مشرقی شہر "ووھلی ھرسک" پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا ہے۔ خبروں کے مطابق مخالفین نے اس شہر پر قبضہ ایسی حالت میں کیا ہےکہ یوکرینی فوج نے شہر ووھلی ھرسک سے مخالفین کو پیچھے دھکیلنے کی پوری کوشش کی- دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ووہلی ہرسک پر قبضے کے بعد، "دبالتسیف" شہر پر اپنا کنٹرول باقی رکھنا یوکرینی حکومت کے لئے خاصا مشکل ہوگیا ہے۔ دبالتسیف وہ علاقہ ہے جو دونیسک اور لوہانسک کے درمیان اور ریلوے لائن کے قریب واقع ہے۔ ایک ایسے وقت جب یوکرین کے مشرقی علاقوں میں جنگ شدت اختیار کررہی ہے اس ملک کے صدر پٹرو پوروشنکو نے مخالفین سے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین میں نئے جنگ بندی کے معاہدے کے لئے مذاکرات کریں- واضح رہے کہ مشرقی یوکرین کے باشندے یوکرین سے علیحدگی کے خواہاں ہیں اور ان کے اسی مطالبے کے بعد سے یوکرینی فوج نے علیحدگی پسندی کے مطالبات کو کچلنے کے لئے گذشتہ مارچ کے مہینے سے ان علاقوں میں کاروائياں شروع کررکھی ہیں - یادرہے کہ مشرقی یوکرین ميں جزیرہ نمائے کریمیا کا علاقہ گذشتہ برس ریفرنڈم کے بعد یوکرین سے الگ ہو کر روس میں شامل ہوگيا -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲