اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی تیل کے ذخائر اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے نیویارک کی تیل کی منڈيوں میں بدھ کے روز تیل کی قیمت میں انتہائی کمی واقع ہو گئی اور تیل کی فی بیرل قیمت پینتالیس ڈالر سے بھی کم ہو گئی جو گزشتہ چھ سال کے دوران کم ترین قیمت ہے- موصولہ رپورٹ کے مطابق نیویارک کی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیت کی مارچ کے لیے فروخت ایک ڈالر اٹھتر سینٹ کی کمی کے ساتھ چوالیس ڈالر پینتالیس سینٹ رہی جو گیارہ مارچ دو ہزار نو کے بعد کم ترین قیمت ہے- نیویارک سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ایس ڈی سکیورٹیز فاؤنڈیشن کے برٹ میلک نے کہا ہے کہ تیل کی منڈی پر اثر بلاشبہ امریکی وزارت توانائی کی جانب سے اس ملک کے تیل کے ذخائر کے بارے میں اعداد و شمار جاری کیے جانے کے بعد پڑا ہے- امریکہ کے تیل کے ذخائر بیالیس لاکھ بیرل سے بڑھ کر نواسی لاکھ بیرل تک پہنچ گئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169