28 جنوری 2015 - 14:13
سعودی عرب کی ایرانو فوبیا کی پالیسی جاری

سعودی عرب کے نئے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر کے ساتھ ملاقات میں، ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں، ایران پر مغرب کے مزید دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے المیادین چینل نے امریکی صدر کے مشیر "بون روڈز" کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے نئے بادشاہ، "ملک سلمان بن عبدالعزیز" نے منگل کے روز ریاض میں اوباما کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ مغربی ممالک تہران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات میں، اس ملک کے ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے کی پالیسی کو اپنے پیش نظر رکھیں۔ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف سعودی عرب کے بادشاہ "ملک سلمان بن عبدالعزیز " ایک ایسے وقت، ایران پر دباؤ ڈالنے پر زور دے رہے ہيں کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے حال ہی میں ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدوں کی پابندی کے سبب ایران کی قدردانی کی ہے۔ ایسے حالات میں یہ خیال کیا جارہاہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ "ملک سلمان بن عبدالعزیز " کی یہ کوشش ہے کہ ایرانو فوبیا پالیسی جاری رکھتے ہوئے، پروپیگنڈے کے ذریعے، عالمی رائے عامہ خاص طور پر مغرب کو ایران کے خلاف اکسائیں۔ سعودی عرب کو، جو مغربی ممالک خاصطور امریکا کا ایک قریی اتحادی ہے، خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کا محافظ سمجھا جاتاہے-

.......

/169