27 جنوری 2015 - 13:31
ایران کا جوہری پروگرام ، مودی اوباما مذاکرات

امریکہ کی قومی سلامتی کے نائـب مشیر بین روڈز نے کہا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اور امریکی صدر بارک اوباما کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی کے نائـب مشیر بین روڈز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف پاپندیوں کے نفاذ میں ہندوستان بھی شامل رہا ہے اور حال ہی میں اس نے ایسے قدم اٹھائے ہیں جس سے اس بات کا اطمینان ہوسکے کہ نئی دہلی نے تہران کے ساتھ لین دین میں کمی کی ہے- انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اور امریکی صدر بارک اوباما کے درمیان افغانستان کے مسائل کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی ہے- واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے، کہ جو ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے نئی دہلی میں ہیں، سعودی عرب کے دورے کی بناء پر اپنا یہ دورہ مختصر کردیا-

.......

/169