27 جنوری 2015 - 09:09
بغداد ایئرپورٹ پر امارات ائرلاین کے طیارے پر فائرنگ

بغداد کے بین الاقوامی ائرپورٹ پر امارات ائرلائن کے ایک طیارے پر فائرنگ ہوئي ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ویب سائٹ المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق پیر کو امارات ائرلائن کے ایک مسافربردار طیارے کو اس وقت نشانہ بنایاگیا جب وہ بغداد ائرپورٹ پر لینڈ کرنے کی کوشش کررہا تھا- رپورٹ کےمطابق اس مسافر بردار طیارے پر بغداد کے انٹرنیشنل ائرپورٹ کے مضافات کے الرضوانیہ علاقے میں اس وقت فائرنگ کی گئي جب وہ لینڈ نگ کے لئے نیچے کی طرف آرہا تھا- اس فائرنگ کے نتیجے میں طیارے کے دو مسافر زخمی ہوگئے تاہم طیارہ صحیح و سالم لینڈ کرنے میں کامیاب رہا  اور زخمیوں کو علاج کے لئے ائرپورٹ سے نزدیک ایک اسپتال میں بھیج دیاگیا- درایں اثنا متحدہ عرب امارات نے اس واقعے کے بعد بغداد کے لئے اپنی تمام پروازوں کو عارضی طور پر منسوخ کردیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲