26 جنوری 2015 - 17:46
نجف میں پناہ گزینوں کا حکومت سے اسلحے کا مطالبہ

عراق کے صوبے نجف میں عراقی پناہ گزينوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ انہیں صوبۂ نینوا کو آزاد کرانے کے لئے مسلح کیا جائے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  براثا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبۂ نینوا کے شہر تلعفر کے ان  شہریوں نے، جو تلعفر سے نجف میں پناہ گزیں ہوئے ہیں، الحیدریہ علاقے میں مظاہرہ کرکے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہيں تلعفر اور دیگر مقبوضہ علاقوں کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے مسلح کیا جائے۔ شہر تلعفر کی کونسل کے سربراہ محمد عبدالقادر نے جو ديگر پناہ گزینوں کے ساتھ صوبۂ نجف ميں پناہ گزیں ہیں اعلان کیا ہے کہ ان مظاہروں کا مقصد صوبۂ نینوا کے مقبوضہ علاقوں کو داعش سے آزاد کرانے کے مقصد سے، عوامی فورس کو مسلح کرنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے۔ عبدالقادر نےکہا کہ پناہ گزیں اس بات پر تیارہیں کہ ان کے روز مرہ کے اخراجات میں کمی کرکے اس رقم کو انہیں مسلح کرنے میں صرف کی جائے  تاکہ وہ اپنے مقبوضہ علاقوں کو داعش کے چنگل سے آزاد اور اپنے اپنے رہائشی گھروں کو واپس جاسکیں۔ عبدالقادر نے کہا کہ صوبۂ نجف میں مقیم بعض پناہ گزینوں نے فوج اور پولیس میں بھی خدمات انجام دی ہیں اس لئے ان میں ہتھیار چلانے اور داعش سے لڑنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ جون 2014 میں عراق کے صوبۂ نینوا اور کچھ دیگر صوبوں پر داعش کے قبضے کے بعد سے ان علاقوں کے عوام پرامن علاقوں کی جانب نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہيں - 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲