اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک عراقی پولیس افسر نے کہا کہ ایک بم دھماکہ بغداد کے باب الشرقی کے علاقے میں ایک چھوٹے سے ریسٹورنٹ کے قریب ہوا جس میں سات افراد جاں بحق اور بائیس دیگر زخمی ہوگئے۔ جبکہ دوسرا بم دھماکہ سبعا کے علاقے ميں ہوا جس کے باعث تین عام شہری جاں بحق اور گیارہ دیگر زخمی ہوگئے۔ اسپتال کے ذرائع نے بھی ان دونوں دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔ عراق میں تقریبا ہرروز دہشت گردانہ حملےہوتے ہیں اور یہ حملے زیادہ تر شیعہ آبادی والےعلاقوں یا پھر سیکورٹی فورس اور فوج کے مراکز پرکئے جاتےہيں۔ ان حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش قبول کرتا ہے۔ در ایں اثنا شمالی بغداد سے نوے کیلو میٹر دور مقدادیہ شہر کے اطراف میں داعش اور عوامی رضاکار فورس کے درمیان شدید لڑائي ہوئي ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲