23 جنوری 2015 - 12:34
یورپی یونین: ایران کے تجارت بینک سے پابندی ختم

یورپی یونین کی عدالت عالیہ نے جمعرات کے روز ایران کے، تجارت بینک اور جہازرانی کمپنی سے متعلق اداروں کے خلاف پابندیاں ختم کردیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی عدالت عالیہ نے جمعرات کے روز ایران کے، تجارت بینک اور جہازرانی کمپنی سے متعلق اداروں کے خلاف پابندیاں ختم کردیں۔ یورپی یونین کی اس عدالت نے یہ فیصلہ اس وقت سنایا جب یورپی ممالک، ایران کے تجارت بینک کے مالی ذرائع اور اثاثوں کو منجمد کرنے کے اپنے فیصلے کی کوئی توجیہ پیش نہیں کرسکے۔ یورپی یونین کی عدالت عالیہ نے اسی طرح اپنے اس فیصلے میں یہ بھی کہا کہ یورپی یونین یہ بھی ثابت نہیں کرسکی ہے کہ ایران کی جہازرانی کمپنی سے وابستہ بعض کمپنیاں، ایران کے جوہری پروگرام کو فروغ دینے میں ملوث رہی ہیں۔ یورپ کی اس عدالت نے گذشتہ موسم گرما میں بھی ایران کی جہازرانی کی کمپنی اور اس سے وابستہ سترہ دیگر کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کی منسوخی کا فیصلہ سنایا تھا- جبکہ یورپی یونین کو دو ماہ کی مہلت دی گئی تھی کہ وہ عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتی ہے۔ یورپی یونین نے یہ پابندیاں سنہ دو ہزار دس اور سنہ دو ہزار بارہ کے برسوں میں عائد کی تھیں۔

.......

/169