21 جنوری 2015 - 21:07
عراق میں داعش مخالف آپریشن

عراقی فوج نے گذشتہ چند مہینوں میں پیشمرگہ اور عراق کی عوامی فورسز کی مدد سے متعدد کامیابیاں حاصل کی ہيں اور دہشتگردوں کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی فوجیوں نے عوامی ، قبائلی اور پیشمرگہ فورسز کی حمایت سے شمالی عراق کے الحلابسہ اور تل سعود میں آپریشن کرکے پینتالیس داعش دہشتگردوں کو ہلاک اور ایسے دوسوپچاس بموں کو ناکارہ بنا دیا جو دھماکے کے لئے تیار تھے

عراقی فوج نے گذشتہ چند مہینوں میں پیشمرگہ اور عراق کی عوامی فورسز کی مدد سے متعدد کامیابیاں حاصل کی ہيں اور دہشتگردوں کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا ہے

ایک اوررپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ترجمان رافیناشامداسانی نے اعلان کیا ہے اس ادارے کے ہائی کمشنر عراق میں داعش دہشتگردوں کے ہاتھوں انجام پانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو درج کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

شامداسانی نے منگل کے دن جنیوا میں کہا کہ یہ کمیشن مارچ کے مہینے میں جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے اجلاس میں داعش دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرےگا۔

اقوام متحدہ کے اس عہدیدار کے مطابق داعش کی غیرقانونی عدالتیں بچوں ، عورتوں اور مردوں کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب کرتے ہيں اور داعش کے دوسرے جرائم سے متعلق رپورٹیں بھی موجود ہيں۔شامداسانی نے مزید کہا کہ مثال کے طور پر داعش دہشتگردگروہ نے دس جون کو موصل پر قبضے کے بعد یہاں کی بادوش جیل کے سیکڑوں قیدیوں اور صوبہ صلاح الدین میں سیکڑوں عراقی فوجیوں کا قتل عام کیا

داعش دہشتگرد گروہ عراق اور شام میں سب سے زيادہ سرگرم ہے۔داعش دہشتگرد ، شیعوں، سنیوں کردوں سمیت تمام ادیان و مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ ہولناک جرائم انجام دیتے ہیں جن میں اجتماعی قتل اور سرقلم کردینا بھی شامل ہے.

.......

/169