18 جنوری 2015 - 14:59
داعش یورپ سمیت پوری دنیا کے لیے خطرہ

عراقی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کا خطرہ، پوری دنیا منجملہ ترکی اور یورپ کے لئے بھی خطرہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کا خطرہ، پوری دنیا منجملہ ترکی اور یورپ کے لئے بھی خطرہ ہے۔  رپورٹ کےمطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے اتوار کے روز بغداد میں ترکی کے وزیر توانائی تانر ییلدیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ علاقے کو مشترکہ دشمن داعش کا خطرہ لاحق ہے اور اس نے ساری دنیا کو خطرے دوچار کردیاہے ۔جعفری نے کہا کہ داعش کے ساتھ جنگ کو تیسری عالمی جنگ کا نام دیا جاسکتا ہے ۔ عراق کے وزیر خارجہ نے عراق اور ترکی کے تعلقات کے بارے میں بھی کہا کہ دونوں ملک تاریخی اور جغرافیائی خصوصیات اور امتیازات سے بہرہ مند ہونے کے سبب علاقائی تعاون میں اہم کردار ادا کرسکتے ہيں۔ جعفری نے مزیدکہا کہ عراق کاتیل تمام عراقیوں سے متعلق ہے اور بغداد کو انقرہ سے توقع ہے کہ وہ عراقی کردستان کے ساتھ اپنے یکطرفہ تعاون میں نظرثانی کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲