13 جنوری 2015 - 12:38
ایٹمی مذاکرات میں یورپی یونین کے کردار پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جامع ایٹمی سمجھوتےتک رسائی کے لۓ یورپ کے سرگرم کردار کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے تہران کے یونان کے سفیر گیورگیوس ایناتیس کی اسناد تقرری وصول کرتے ہوئے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات میں یورپی یونین کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ جامع ایٹمی سمجھوتے تک رسائي کے لۓ سرگرم کردار ادا کر سکتا ہے۔ محمد جواد ظریف نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافت اور سیاحت تمام شعبوں میں باہمی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے میدانوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں توسیع کے مواقع پائے جاتے ہیں۔ ایران میں تعینات یونان کے نئے سفیر نے بھی اس ملاقات میں اپنی تقرری کی اسناد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں پہلے سے زیادہ توسیع آئے گي۔

.......

/169