11 جنوری 2015 - 11:17
یمن کی انصار اللہ تنظیم کے ایک رہنما شہید

ذرائع کے مطابق موٹر سائکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے شیعہ حوثیوں سے وابستہ انصار اللہ گروپ کے ایک رہنما’’ محمد مطہر الشامی‘‘ کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے سکیورٹی ذرائع نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ نامعلوم افراد نے دار الحکومت صنعا میں ایک حوثی رہنما کو دھشتگردی کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے شیعہ حوثیوں سے وابستہ انصار اللہ گروپ کے ایک  رہنما’’ محمد مطہر الشامی‘‘ کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
کہا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد کا تعلق دھشتگرد تنظیم القاعدہ سے تھا جبکہ تاہم ان کے بارے میں دقیق رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲