11 جنوری 2015 - 05:00
سری لنکا، نو منتخب صدر کابینہ کی تشکیل کے لئے سرگرداں

سری لنکا کے نو منتخب صدر نے ہفتے کے روز اپنی کابینہ کی تشکیل پر کام شروع کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے نو منتخب صدر میتھری پالا سری سینا نے اپنی کابینہ کی تشکیل پر کام شروع کر دیا اور ملک میں جمہوری اصلاحات اور بین الاقوامی سطح پر سری لنکا کے تشخص کی بحالی کا عزم ظاہر کیا۔ قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز سری سینا نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا تھا اور حالیہ انتخابات میں غیرمتوقع طور پر کامیاب ہوئے تھے۔ انہوں نے گزشتہ کئی برسوں سے ملک پر حکمران مہیندا راجا پاکسے کو شکست دی ہے۔ سری سینا کا کہنا ہے کہ وہ ملکی کابینہ میں تمام جماعتوں سے وابستہ افراد کو شریک کر کے 'قومی یکجہتی' کی عکاس حکومت کے قیام کے خواہاں ہیں۔

.......

/169