7 جنوری 2015 - 10:41
گیارہ ستمبر کے حملوں میں سعودی عرب کے کردار کا انکشاف

امریکہ میں سابق ڈیموکریٹ سینیٹر نے انکشاف کیا ہے کہ نیویارک شہر میں گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں میں، سعودی عرب کا ہاتھ رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ میں سابق ڈیموکریٹ سینیٹر نے انکشاف کیا ہے کہ نیویارک شہر میں گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں میں، سعودی عرب کا ہاتھ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق ڈیموکریٹ سینیٹر گیارہ ستمبر کے حملوں کی تحقیقاتی کمیٹی کے رکن  بوب گراہم نے انکشاف کیا ہے کہ 2002 میں اس کمیٹی کی خفیہ رپورٹ کے ایک حصے میں، ان حملوں میں سعودی عرب کے کردار کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
بوب بگراہم نے مزید کہا کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے 28 ویں صفحہ کے آخر میں سعودی عرب کی جانب سے ان حملوں کی مالی معاونت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے امریکی کانگریس کی خفیہ کمیٹی سے کہا ہے کہ اس رپورٹ کے خفیہ حصوں کے منظرعام پر آنے سے دہشتگردی کے خلاف مہم متاثر ہوسکتی ہے اور یہ امر تشویش کا باعث ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲