اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے منگل کو ایک بیان میں مسجد الاقصی کا سفر کرنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سکریٹری ایادمدنی کی دعوت کی مخالفت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قدس اور مسجد الاقصی کی آزادی کا واحد راستہ استقامت اور جہاد ہے کیونکہ صیہونی حکومت صرف یہی زبان سمجھتی ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سکریٹری نے منگل کے دن مسجد الاقصی کا سفر کیا اور اس میں نماز پڑھی۔
تحریک حماس کے بیان ميں آیا ہے کہ غاصبوں کے ہاتھوں سے قدس اور بیت المقدس کی آزادی تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے اور انھیں اس ذمہ داری سے بچنا نہيں چاہئے۔
.......
/169