اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سید عباس عراقچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات جنیوا میں 18 جنوری کو نائب وزراء خارجہ کی سطح کے ہوگے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار نے مزید کہا کہ اس دور کے مذاکرات کے آغاز سے قبل، ایران کی جوہری مذاکراتی ٹیم، امریکہ اور روس کے وفود سے دوجانبہ گفتگو بھی کرے گی، اور دوجانبہ گفتگو کے انعقاد کی تاریخوں کو معیّن کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ مذاکرات میں سات مہینے کی توسیع کے بعد ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے نائب وزراء خارجہ سطح کے مذاکرات 15 سے 17 دسمبر 2014 کو جنیوا میں منعقد کیئے تھے۔
.......
/169