5 جنوری 2015 - 12:58
کویت کو دہشتگردی کے خطرے پر تشویش

کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے خلیج فارس کے ‏علاقے میں دہشتگردی کے خطرے کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ انتہا پسند دہشتگرد گروہوں کا خطرہ کویت اور خلیج فارس تک پہنچ چکا ہے کہا کہ شام انتہا پسندوں کا مرکز بن چکا ہے اور ہزاروں غیر ملکی جنگجو اس ملک میں داخل ہوچکے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب کویت کی وزارت محنت نے اس سے قبل سلفی مبلغین کے لۓ کام کرنے والی نام نہاد رفاہی تنظیموں کی سرگرمیوں کی جانب  اشارہ کرتے ہوئے آٹھ رفاہی تنظیموں کو بند کرنے پر مبنی فیصلے کا اعلان کیا تھا۔  امریکہ سے تعلق رکھنے والے مشرق قریب اسٹڈیز سنٹر نے بھی کہا ہے کہ کویت اور قطر کے تاجروں نے کئي سو ملین ڈالر دہشتگرد گروہوں النصرہ اور داعش کے لۓ اکٹھے کۓ ہیں۔

.......

/169