اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سینیٹ کے رکن رضا محمد رضا نے فوجی عدالتوں کے قیام کو ایک تاریخی اقدام قرار دیا ہے۔ رضا محمد رضا نے ہماری پشتو سروس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ارضی سالمیت خطرے میں پڑنے اور پاکستان میں دہشتگردوں کی موجودگي کی وجہ سے ہمسایہ ممالک اور دنیا کی جانب سے خطرہ محسوس کۓ جانے کی وجہ سے اسلام آباد کی حکومت نے دہشتگردوں سے نمٹنے کا دوٹوک فیصلہ کر لیا۔ رضا محمد رضا نے مزید کہاکہ اگر پاکستانی حکومت دہشتگردوں کی نابودی کی خواہاں ہے تو اسے فوجیوں عدالتوں کے قیام کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کا پختہ عزم بھی کرنا ہوگا۔ محمد رضا نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام میں صرف فوجیوں کا ہاتھ ہی نہیں ہے بلکہ یہ عدالتیں مکمل طور پر پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے فیصلے کی بنیاد پر قائم کی جارہی ہیں اور اگر یہ عدالت اپنے فرائض کی خلاف ورزی کریں تو پارلیمنٹ ان کو ختم کر سکتی ہے۔
.......
/169