3 جنوری 2015 - 17:16
دہشت گرد اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ

فلسطینی انتظامیہ کے سینئرعہدیدار صائب عریقات نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت علاقے کے خطرناک دلدل اور دہشت گردی کی جڑ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک فتح کے رکن اور فلسطین کی مذاکرات کار ٹیم کے سربراہ صائب عريقات کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ آج دہشت گردی اور شدت پسندی سے جنگ کا دعوی کر رہا ہے تو اسے چاہیے کہ علاقے میں دہشت گرد کی جڑ یعنی اسرائیل کا خاتمہ کرے اور اسرائیلی حکومت سے نمٹے جو ہر قانون کو نظر انداز کرکے اپنا کام کرتی ہے۔

فلسطینی عہدیدار نے سلامتی کونسل میں فلسطینی ملک کے قیام سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کے وقت آخری لمحات میں نائجیريا کی حکومت کا رخ بدل جانے کا حوالہ دیتے ہوئے او آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کے مسئلے پر نائجیريا سے وضاحت طلب کرے۔

صائب عريقات نے کہا کہ نائجیريا نے اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطینی ملک کے قیام کی قرارداد کی حمایت کرے گا لہذا او آئی سی کو چاہیے کہ اس ملک سے جہاں بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں یہ سوال کرے کہ اس نے آخری لمحات میں اپنا فیصلہ کیوں بدلا۔

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کی رات سلامتی کونسل میں آزاد فلسطینی ملک کی تشکیل سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ ہوئی۔ قرارداد کی حمایت میں آٹھ ووٹ پڑے اور امریکہ اور آسٹریلیا نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ نائجیريا سمیت پانچ ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

.......

/169