3 جنوری 2015 - 11:01
کراچی؛ مختلف واقعات کے دوران نو افراد ہلاک

پاکستان کے صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رونما ہونے والے مختلف واقعات میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رونما ہونے والے مختلف واقعات میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسیز نے کراچی میں واقع علاقے لیاری میں چار مسلح افراد کو ہلاک کردیا۔ان ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دو اور واقعات میں پانچ دیگر افراد بلدیہ ٹاؤن اور ایک اور علاقے میں مارے گئے جن میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عورت بھی شامل ہے۔ فائرنگ کے ان واقعات میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پاکستان کے شہر کراچی میں کافی عرصے سے تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور تشدد واقعات روکنے میں حکومت کی کاروائیاں بھی ابتک موثر واقع نہیں ہوسکی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲