2 جنوری 2015 - 20:21
داعش، نئے محاذ کھولنے کی کوشش میں ہے

عراق کے بزرگ عالم دین اور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نئے محاذ کھولنے کی کوشش میں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سيستاني کے نمائندے احمد الصافي نے کربلائے مقدس میں نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ دہشت گرد گروہ اپنی حالیہ شکست کا بدلہ لینے کے لئے نئے محاذ کھولنے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عراقی فوج اور رضاکار فورسز کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں اور سب کو پوری امید ہو گئی ہے کہ بہت جلد دہشت گرد گروہ کے قبضے والے باقی علاقے بھی آزاد کرا لئے جائیں گے۔

احمد الصافي نے کہا کہ عراق کے سامنے دہشت گردی کے خطرے کے علاوہ ایک اور بڑا خطرہ اقتصادی بدعنوانی کا ہے جس کی وجہ سے ملک کے عوام، ترقی کے بے شمار مواقع سے محروم ہو رہے ہیں۔

کربلائے مقدس کے امام جمعہ احمد الصافي نے کہا کہ بدعنوان لوگوں کے خلاف بغیر کسی تفریق کے کارروائی کی جانی چاہئے کیونکہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی ملک کو خطرناک کھائی میں لے جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169